fbpx
اخبارسوشل میڈیا

یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی کو 17اگست سے کھولنے کا فیصلہ

جولائی 28, 2020 | 8:41 شام

لاہور(لمحہ نیوز ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو 17 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی کومختلف مراحل میں کھولا جائے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تجاویز بھیج دی گئی ہیں اور حکومت بھی تعلیمی اداروں سے متعلق مزید مشاورت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارو ں سے متعلق ایس او پیز پر نظرثانی کی جائے گی۔ اگست کے پہلے اور پھر تیسرے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جامعات پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کو 15 ستمبر سے پہلے بلا سکتے ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو چاہیے کلاسز کا آغاز کرنے سے پہلے صفائی کروائیں اور سینیٹائز کریں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button