fbpx
سب کے لیے سب کچھ

شہباز بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی

جولائی 28, 2020 | 8:54 شام

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔

حکومتی پالیسیوں اور عید کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفربس کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی اہم تھی۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرادری  کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اے پی سی میں سرفہرست ہوناچاہیے اور نیب قوانین میں ترمیم کاایجنڈا بھی شامل ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نیب قانون میں تبدیلی اور الیکشن اصلاحات ہونی چاہئیں۔اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت کو مزید اقتدار میں رکھنے کا مطلب عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور عید کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیز حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button