fbpx
آج کا ایشواخبار

ہمیں کراچی سے متعلق لیکچر نہ دیا جائے، شازیہ مری

جولائی 29, 2020 | 10:01 صبح

 پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی بارش ہوئی ہے وہاں نقصان ہوا ہے، کراچی میں بارش نظر آتی ہے لاہور، کے پی میں بارش پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا۔ ہمیں کراچی سے متعلق لیکچر نہ دیا جائے۔ کراچی کے عوامی نمائندے کہاں غائب تھے، یہ ووٹ لےکر سو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان ہےجبکہ یہ کوئی اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، ہمارے صوبائی وزراء کراچی کی سڑکوں پر نظر آرہے تھے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات بھی رہے کہ لوگوں کو کہا گیا کہ زیور بیچ کر اسلحہ خریدیں، میں سب کے کچے چٹھے کھول سکتی ہوں لیکن ہمیں قومی معاملات پر بات کرنی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button