
معروف اداکار فرخ شاہ لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کرگئے۔ اداکار وزیر اعظم عمران خان کا کردار نبھانے کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔
قریبی ساتھیوں کے مطابق تھیٹر بند ہو نے کی وجہ سے مالی مشکلات اور شدید ذہنی دبائو کا شکار تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ساتھی اداکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
فرخ شاہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ان کے اچانک انتقال پرساتھی فنکاروں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔