fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

عید کے بعد کابینہ میں ردو بدل، مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا امکان

جولائی 30, 2020 | 5:24 صبح

باوثوق ذرائع کے مطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا امکان ہے، ظفر مرزا اور تانیہ اندروس کے بعد وزیر اعظم کے مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے اور ان کی جگہ منتخب ارکان پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے گا، ناقص کارکردگی والے وزرا ء کو یا تو فارغ کیا جائے گا یا انہیں غیر اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ان کابینہ ارکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن وزراء کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو مشکلات اور عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ، جس کا وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیا جن میں سرفہرست پٹرول ،آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ جس کی وہ سے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف پروا پیگنڈا کرنے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کا موقع ملا اور حکومت کی سبکی ہوئی، وزیر اعظم کے نوٹس میں یہ بات بھی لائی گئی کہ بعض وزرا ء کرپشن میں بھی ملوث ہیں۔

عددی کمی کی وجہ سے وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں تو نہیں مگر کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button