fbpx
اخبارسوشل میڈیا

فپواسا نے چیئرمین ایچ ای سی کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

جولائی 30, 2020 | 5:32 صبح

 فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف، نائب صدر،ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کلیم بڑیچ نےچیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے، 24 اگست کو ایچ ای سی کے سامنے احتجاج کا اعلان کا اعلان کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز فیکلٹی کی نمائندہ تنظیم نے اعلی تعلیم کے شعبے کو نقصان پہنچانے والی پالیسیاں شروع کرنے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ان کی نااہل ٹیم کی شدید مذمت کی ہے۔

فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین کو تبدیل کیا جائے اور ایک قابل شخص کو مقرر کیا جائے ، فیڈریشن نے 24 اگست 2020 کو ایچ ای سی ، اسلام آباد کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پورے پاکستان سے فیکلٹی ممبران اس احتجاج میں شریک ہوں گے اور جب تک اساتذہ کے جائز مطالبات پورے نہیں ہوں گے تب تک احتحاج جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button