fbpx
اخبارلائم لائٹ

ایان علی نے حتمی تاریخ دے دی۔

جولائی 30, 2020 | 5:46 صبح

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنے مداحوں کو اپنے نئے البم ریلیز کرنے کی تاریخ بتا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ نیا البم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔‘

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’ البم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔‘

گلوکار و ماڈل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اوقات اس طرح بتائے:

  • پاکستان : 3 اگست دوپہر 1 بجے
  • متحدہ عرب امارات: 3 اگست دوپہر 12 بجے
  • برطانیہ: 3 اگست صبح 9 بجے
  • سینٹرل یورپ: 3 اگست صبح 10 بجے
  • امریکا : 3 اگست رات 1 بجے

اِس سے پہلے ایان علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے نئے ایلبم کا نام بتایا تھا، اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر سی ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اُن کے نئے پراجیکٹ کا حصہ تھی۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ایان علی نے سب سے پہلے تو اپنے چاہنے والوں سے اُن کا حال احوال دریافت کیا تھا اور پھر اُنہوں نے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے ایلبم کا نام بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ اُن کے ایلبم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

خیال رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button