Tickerگلوبل ویلیج

لرزہ خیز حادثہ ، متعدد گاڑیاںآپس میں ٹکراگئیں 9بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ

واشنگٹن(نیو زڈیسک) امریکی ریاست الاباما میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں بارش اور طوفان کے باعث اٹھارہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں نو بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلخراش حادثہ ریاست الباما کے علاقے طللا پوسا کاؤنٹی میں ہوا ،جہاں اسکول طالب علموں کی گاڑی طوفان کے باعث الٹ گئی، جس کے باعث دیگر گاڑیاں بھی اس سے جا ٹکرائی۔واقعے میں نوماہ کی بچی سمیت دس افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں آٹھ اسکول طالبات بھی تھیں۔الباما کی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطرناک طوفان ریاست میں تباہی مچانے کے بعد اب بحر اوقیانوس کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں اس کے دوبارہ مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button