fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

جولائی 30, 2020 | 6:43 صبح

مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پر بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کرنے پرنور تقریب منعقد ہوئی جس میں بیت اللہ شریف کا غلاف تبدیل کردیا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل نمازفجرسے قبل مکمل کرلیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اور قواعدو ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے اس تقریب میں بہت کم افراد شریک ہوئے۔ بارش کے عالم میں غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا اور اس دوران منتظمین نے بارگاہ الہٰی میں دعا بھی مانگی۔

کسوہ (غلاف کعبہ) کی تیاری میں 670 کلو خالص ریشم  120کلو سنہری اور 100کلوچاندی کادھاگا استعمال ہوتاہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button