Tickerوومنزہ

کینیڈا میں مسلمانوں پرحملے بڑھ گئے 2سفید فام افرادکاحملہ ،پاکستانی شخص زخمی ،داڑھی بھی کاٹ دی

ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ محمد کاشف کی داڑھی بھی کاٹ دی۔کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا، بازو پر گہرے زخم آئے، 14 ٹانکے لگے، متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے، پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ایک اور واقعے میں دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔کینیڈا کے شہر لندن میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button