Tickerگلوبل ویلیج

برطانیہ کانیاوزیرصحت کس پاکستانی نژاد شخصیت کومقررکردیاگیا،یورپی ملک سے بڑی خبرآگئی

لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی فوری طور تعیناتی کورونا وائرس صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ساجد جاوید کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے، خیال رہے کہ ساجد جاوید اس سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کے والدین کا تعلق پاکستان سے تھا جو 1960ء کی دہائی میں برطانیہ میں منتقل ہوئے تھے۔ساجد جاوید کے والد نے پہلے پہل بطور بس ڈرائیور ملازمت کی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے کنبے کی کفالت کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے بھی آراستہ کیا۔یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے حوالے سے تنقید کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔میٹ ہینکاک کو ویڈیوز سامنے آنے پر حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔انھیں اپنی معاون خاتون جینا کولاڈ اینجیلیو کیساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button