Tickerوومنزہ

نیول اکیڈمی میں خاتون آفیسر نے با وردی والد کو سیلوٹ کر کے دل جیت لیے

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیول اکیڈمی میں رواں برس کی کمیشننگ تقریب میں شامل ایک خاتون آفیسر نے با وردی والد کو سیلوٹ پیش کرکے سب کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر باپ بیٹی کے اس دل کو چھوتے لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگ شیئر کر رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آفیسر اپنے روایتی انداز میں چل کر آتی ہے اور سامنے کھڑے با وردی والد کو سیلوٹ پیش کرتی ہے، جواب میں والد بھی سیلوٹ مارتے ہیں اور پھر خاتون آفیسر انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے باپ کا نام روشن کرنے والی اور انہی کے نقشِ قدم پر چل کر انہیں فخر کا احساس دلانے والی بیٹی کیلئے صارفین تبصرے کررہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے والدین کے لیے فخریہ لمحہ ہے کہ جب ان کا بچہ ان کے نقش قدم پر چلتا ہے۔ اسی طرح اس بیٹی نے بھی اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button