اخبارسب کے لیے سب کچھ
زیتون کا تیل؛ پاکستان عالمی منڈی میں داخل ہونے کو تیار
جولائی 30, 2020 |
7:32 شام

اسلام آباد: 30 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 2 کروڑ 75 لاکھ زیتون کے درختوں کی کاشت کے بعد پاکستانی زیتون کا تیل تیار کرنیوالے عالمی مارکیٹ میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق اس کی کاشت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بڑھی ہے۔ پاکستان میں زیتون کے پودے لگانے کے لئے 1 کروڑ ایکڑ مناسب زمین ہے اور یہ رقبہ اسپین کے مقابلے میں تقریبا دُگنا ہے، جو اس وقت دنیا میں زیتون کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے۔
پاکستان زیر کاشت رقبہ میں اضافے کے ساتھ خاموشی سے زیتون کے تیل کی پیداوار کے انقلاب کی طرف جا رہا ہے، یہ شعبہ 2021 تک پاک زیتون کے نام سے پاکستان کا قومی برانڈ متعارف کروائے گا۔