fbpx
آج کا ایشواخبار

عمران خان بلاول کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شبلی فراز

جولائی 30, 2020 | 8:08 شام

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کہا ہے کہ پورا ملک جانتا ہے وزیراعظم اور ان کا خاندان محنتی اور ایماندار ہے، جبکہ بلاول اور ان کے خاندان کی صداقت و امانت پر بہت سوالیہ نشانات ہیں، کیا بلاول نے زندگی میں ایک روپیہ بھی کمایا ہے؟ کیا کبھی کسی کی مدد کی ہے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی فیملی نے انہیں ایمانداری اور غریبوں کے لیے درد رکھنے کا درس دیا، جبکہ بلاول نے کسی سوشل پروگرام میں حصہ لیا ہے جس سے عام آدمی کو فرق پڑے؟

انہوں نے کہا کہ سرے محل کیسے خریدا گیا؟ سوئس اکاؤنٹس کا کیا ہوا؟ جبکہ حکومت اور عمران خان بلاول کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور بلاول کا اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ کرپشن پر بات کریں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول نے کراچی میں لاتعداد جائیدادیں خریدی ہیں وہ کیسے آئیں؟ اومنی گروپ کیسے بنا؟ اومنی گروپ نے کیسے منی لانڈرنگ کی؟ جبکہ بلاول ایسا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتے کہ کرپشن پر بات کریں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان سوالات کےجوابات کےلیے بلاول کو دور نہیں جانا پڑے گا، بلاول کو ان سارے سوالات کے جوابات اپنےخاندان سے ہی مل جائیں گے اور نیب قوانین میں پیپلزپارٹی کی ترامیم ردی کی ٹوکری میں جائیں گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن چکی ہے ، بلاول فضل الرحمان سے ملیں یا گل رحمان سے فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو تو ذرا دیکھیں، سارے پاکستان نے کراچی کا حال دیکھ لیا ہے، بلاول شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر پھینک رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی اے پی سی میں قوم سے معافی مانگیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button