Tickerلائم لائٹ

اچانک موت۔۔سابق وزیردفاع انتقال کرگئے۔۔ملک بھر میں سوگ کی فضا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے سابق وزیردفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے رمزفیلڈ کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال نیومیکسیکو میں ہوا۔ ان کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں ان کا نام 6 دہائیوں تک بے مثال عوامی خدمات انجام دینے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔سابق امریکی صدر جارج ڈیبلو بش نے بھی رمز فیلڈ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بہت اچھے انسان تھے۔ایک قابل مثال، ذہین اور لازوال طاقت رکھنے والے شخص کی موت پر دکھ ہوا ہے۔سابق صدرجارج بش جونيئرکےدورميں ڈونلڈ رمزفيلڈ وزيردفاع تھے۔ ڈونلڈ رمزفيلڈ کے دورميں افغانستان اورعراق جنگ کاآغازکياگياتھا۔ ان کوابوغريب جيل اور گوانتاناموبےجيل کےسبب تنقيدکاسامنارہا۔جارج بش نے ڈونلڈرمزفيلڈکو2006ميں وزارت سے ہٹاياتھا۔اس سے قبل ڈونلڈ رمزفيلڈ امریکی بحريہ سےوابستہ رہے اور1960ميں رکن کانگريس بنے تھے۔سابق امریکی صدر جيرالڈفورڈکےدورميں بھی ڈونلڈرمزفيلڈ وزيردفاع رہ چکےتھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button