Tickerایتھلیٹ کارنر

قومی کرکٹر کوچاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ،شائقین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی کرکٹر حسن علی کو سوشل میڈیا پر اُن کی سالی کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔پاکستان کے کھلاڑی حسن علی آج اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ سامعہ خان کی چھوٹی بہن قیصر خان کی بھی آج اپنی 21 ویں سالگرہ ہےحسن علی اور اُن کی سالی ایک ہی دن اپنی سالگرہ ہونے پر کافی
خوش دکھائی دے رہے ہیں۔حسن علی کی سالی کی جانب سے اُنہیں سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام کی اسٹوری پر سالگرہ کی مبار باد دیتے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔قیصر خان کا کہنا ہے کہ ’میرے برتھ ڈے ٹوئن، آپ کو بھی سالگرہ مبارک ہو جی جو۔‘دوسری جانب حسن علی کی جانب سے بھی قیصر خان کو اُن کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ کی مبارک دی گئی ہےسوشل میڈیا پر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے بھی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button