Tickerگلوبل ویلیج

لکڑی سمگل کرنے والوں کے گرد گھرا تنگ بڑا اقدام اُ ٹھا لیا گیا

نیلم (ویب ڈیسک)نیلم ویلی ٹمبر اینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدرنمبردار لیاقت حسین ،جنرل سیکرٹری خالد نذیر مغل ، حاجی غلام ربانی ، زبیر شیخ و دیگر ووڈ فیکٹری مالکان نے محکمہ جنگلات کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک اور پرنسپل چیف کی جانب سے معاملات کی یکسوئی کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی پابندی ختم ہونے کے فوری بعد ٹمبر ٹریڈ ایسو سی ایشن کے جملہ عہدے داران سے مل بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات حل کرنے پر پرنسپل چیف ، علاقائی چیف کا نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
​​​​​​​ شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے لکڑ سمگل کرنے والوں کے گرد گھرا تنگ کیا جائے ۔ٹمبر مافیا قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والوں کو بدنام کر رہے ہیں، نیلم ویلی میں ہر فیکٹری کے ساتھ 20سے زائد خاندانوں کے چولہے جل رہے ہیں ۔ اگر یہ انڈسٹری ختم ہو گئی تو کئی خاندانوں میں فاقوں تک نوبت پہنچ جائے گی ۔ نیلم سرکل کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیلم کے جنگلات پر پہلا حق مقامی ووڈ فیکٹری مالکان کا ہے مگر پھر بھی انہیں بر وقت لکڑ فراہم نہیں کی جاتی ۔ وزیر جنگلات ، سیکرٹری جنگلات ۔پرنسپل چیف ،علاقائی چیف سے ووڈ فیکٹری مالکان یہ توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کے بعد خصوصی شفقت فرماتے ہوئے ووڈ انڈسٹریز مالکان کو حائل رکاوٹیں جلد ختم کریں گے ۔ آئے روز ٹیکسز کی مد میں نت نئے نوٹیفکیشن جاری کر کے ہمارے کاروبار کو متاثر کیا جا رہا ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button