fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

بی جے پی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، دفترخارجہ

جولائی 30, 2020 | 9:18 شام

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے خطرناک ہیں۔ جبکہ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا۔ بی جے پی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button