Tickerایتھلیٹ کارنر

10ماہ یا ایک سال ۔۔ وسیم اکرم کتنے عرصے اپنی بیٹی کو نہیں ملے۔۔؟۔ وجہ کیا ہے،چاہنےوالوں کیلئے ناقابل یقین خبر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سُلطان وسیم اکرم اور ان کی بیٹی عائلہ اکرم کو ملے 10ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔شنیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں نے ان دونوں کو کیسے بتایا ہوگا کہ پچھلے سال یہ تصویر لینے کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ 10 ماہ سے زائد کے لیے الگ ہوجائیں گے۔‘انہوں نے شوہر اور بیٹی کی آخری ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخری بار جب اُن کی بیٹی نے اپنے بابا کو گلے لگایا تھا تو وہ 5 سال کی تھی اور اب صرف 5 ماہ کے بعد 7 سال کی ہوجائے گی، اُنہوں نے اسکول کا نصف سال مکمل کر لیا ہے، قد بھی بڑھ گیا ہے، پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، 5 دانت ٹوٹ گئے، ان کی بیٹی کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ دو خوبصورت ممالک کا ملاپ ہے، جس نے ناصرف انگریزی، اردو اور چینی زبان میں (I love you daddy) کے الفاظ بول سکتی ہیں بلکہ ان کی ہجے بھی کرسکتی ہے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’والدین جو اپنے بچوں کی بہتری کے لیے سوچتے اور کرتے ہیں انتہائی جذباتی ہوتا ہے۔‘واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نژاد خاتون شنیرا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button