fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

امریکی معیشت کو 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا

دو ہزار بیس میں امریکی معیشت 6 چھ اعشاریہ 9 فیصد تک گر سکتی ہے۔ ماہرین معاشیات

جولائی 30, 2020 | 9:23 شام

امریکی معیشت کو سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا پہنچا ہے، تجارتی ویب سائٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے حساب سے سکڑی ہے۔

تجارتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے جب کورونا کی وبا پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اس وقت بھی صورت حال یہ ہے کہ کئی ریاستیں وبا کے مسلسل پھیلاؤ کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بحال نہیں کرسکی ہیں، وفاقی حکام کو خدشہ ہے کہ دو ہزار بیس میں امریکی معیشت 6 چھ اعشاریہ 9 فیصد تک گر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button