fbpx
اخبارصحت افزا

برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 14 اگست کو پاکستان پہنچے گی

جولائی 30, 2020 | 9:33 شام

برطانوی ایئر لائن ہیتھرو ایئرپورٹ اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار تین براہِ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔ برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز 14 اگست کو پاکستان پہنچے گی

یہ بات برطانیوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز اپنے عملے اور مسافروں کے تحفظ کیلئے خصوصی اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔

اس اقدام کو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور عوامی تعلقات کو جوڑنے کی جانب ایک اور اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے تحفظ کیلئے مسافروں پر ماسک کا استعمال لازمی ہوگا جبکہ انہیں ہینڈ سینیٹائزرز بھی فراہم کیے جائیں گے جبکہ جہاز کا عملہ دورانِ پرواز خصوصی حفاظتی لباس میں ملبوس رہیں گے۔

اس کے علاوہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں پر خصوصی طور پر اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچیئن ٹرنر نے کہا ہے کہ یہ برطانیہ اور پاکستان کے دو طرفہ روابط کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز کی براہِ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز ہمارے دونوں عظیم ممالک کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرنے والے ہزاروں لاکھوں مسافروں کے لیے بہت خوشی کی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس خوش آئند خبر کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بہت محنت کرنے پر حکومتِ پاکستان، برٹش ایئرویز اور پاکستان میں اپنے عملے کے ارکان کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button