fbpx
آج کا ایشواخبار

آصف زرداری اور بلاول سے انتقام لیا جارہا ہے، مولا بخش چانڈیو

اگست 8, 2020 | 1:23 شام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول سے انتقام لیا جارہاہے، ایک بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی میں جو جتنی ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے اسے بولنے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول وقت کی آواز ہیں، ان کے پاس عوام کی پرچی ہے، حکومت جھوٹ کے سوا کوئی بات نہیں کرتی، حکومت سیاسی لوگوں کو اہمیت نہیں دے رہی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ نے کہا قرضے نہیں لوں گا، یہ بھی جھوٹ ثابت ہوا، وزراء کو کم کرنے کا کہہ کر ان لوگوں کو لا رہے جو منتخب نہیں ہوئے، جبکہ ایک سال ہوگیا ہے آپ نے کشمیر  کے لیے کیا کیا؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر حمایت کی این آر او نہیں مانگا، ہم نے فیصلے پاکستان کے وقار کی خاطر کیے، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات بڑے کمال کے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک ایک کرکے اس حکومت کےجھوٹ ظاہر ہورہے ہیں، آصف زرداری کے ساتھ رویہ انتقام کا ہےاحتساب نہیں، مسلم لیگ ن کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،  ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت یہ انتقامی کارروائیاں روکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button