fbpx
آج کا ایشواخبار

کشمیریوں کی حمایت پر عمران خان کا مہاتیر محمد سے اظہار تشکر

اگست 8, 2020 | 1:34 شام

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر سابق وزیر اعظم ملائیشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اہل کشمیر کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کے خلاف لب کشائی پر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کا مشکور ہوں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button