Tickerگلوبل ویلیج

لڑکی اور لڑکے سے ایک ساتھ۔ز۔ ویڈیو وائرل۔۔ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ، آج کی بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں لڑکا لڑکی کو گھر میں گھس کر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تشدد کرنے والے مرکزی ملم عثمان مرزا اور اس کے ساتھی فرحان کو گرفتار کر لیا ہے۔ویڈیو میں موجود تیسرے ملزم کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔سوشل میئڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اسلام آباد پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا تھا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ملزم عثمان مرزا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر شخص لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے۔اور ان پر تشدد بھی کر رہا ہے۔عثمان مرزا نامی شخص نے جب نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تو کچھ لوگوں نے روکنے کی بھی کوشش کی تاہم ملزم نے نوجوان لڑکا اور لڑکے کے خلاف نازیبا جملوں کا استعمال کیا اور سنگین نتائج کی بھی دھمکیاں دی ، ویڈیو میں لڑکی کو ڈرا اور سہما ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم کون ہے ؟ کیا کرتا ہے ؟ کس تعلق پر اتنا اکڑتا ہے؟اسلام آباد پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے متاثرہ لڑکا لڑکی کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنا کافی نہیں ہے بلکہ اسی کو ایسی سخت سزا دی جائے جو دیگر لوگوں کے لیے مثال بنے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button