Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا ریکارڈ قائم، تاریخ رقم ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آج ملکی تاریخ میں پہلی بار 24 ہزار 284 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق آج پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل 24 ہزار 284 میگا واٹ کامیابی کے ساتھ حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 2018 میں کسی ایک دن میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کا ریکارڈ 20 ہزار 811 میگا واٹ تھا۔ ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق اگر موجودہ حکومت ترسیل کے نظام کو بہتر نہ کرتی تو ہم یہ حاصل نہ کرپاتے جس پر حماد اظہر اور عمر ایوب خاص طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button