fbpx
آج کا ایشواخبار

ML1 میں 10 فیصد پاکستان 90 فیصد رقم چین دے گا، شیخ رشید

اگست 8, 2020 | 2:07 شام

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایکنیک نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے ، اس کا ٹینڈر 30 اگست سے پہلے ہوجائےگا ،شیخ رشید نے کہا کہ منصوبے کی کل لاگت کا 10 فیصد پاکستان جبکہ 90 فیصد چین دے گا۔

وزیر ریلوے  نے کہا کہ میری خواہش ہے چین کے صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں، 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں، بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے ، یم ایل ون منصوبے میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا۔

ایم ایل ون منصوبے سے سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں ، پیر 16 اگست سے 10 ریل گاڑیوں کی سروس بحال کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ پیر یا منگل کووزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کدھر گئی اے پی سی ، 14/15 کو محرم شروع ہو جائے گا ،میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں ؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کر رہا ہے ،کرپشن خوفناک جرم ہے اس کی معافی نہیں ، نیب وزیراعظم کو کیوں بلائے گا ، سپریم کورٹ انہیں صادق اور امین قرار دے چکی ، نیب کسی کو اس لئے نہیں بلاتا کہ اسے عہدے سے ہٹایا جائے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کی کوئی جگہ نہیں ، عید سے پہلے کہا تھا کہ عید کے بعد دونوں کو بلایا جائے گا ۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو چین سے لڑنا نہیں ، اس نے صرف دہشت کھڑی کی ہے ، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے ، عمران خان اپنے اقتدار کے 5 سال پورے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button