Tickerدلچسپ و عجیب

تعلیم حاصل کرنے کا شوق، طالب علم ٹوٹی ٹانگ کے ساتھ پرچہ دینے پہنچ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں جاری نویں اور دسویں کے امتحانوں میں دلچسپ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف ہر روز پرچے آؤٹ ہو رہے ہیں وہاں دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر میں قائم امتحانی مرکز پر زخمی طالبعلم ایمبولینس کرکے پرچہ دینے پہنچ گیا۔نویں جماعت سائنس گروپ کے عشارب شاہ کو فریکچر کے باوجود ایمولینس میں امتحان دینے کیلئے امتحانی مرکز لایا گیا۔طالبعلم کی والدہ کاکہنا تھا کہ بیٹا تکلیف میں ہے لیکن لانا پڑا کیونکہ پورے سال کا مسئلہ ہے۔والدہ نے مزید بتایا کہ بیٹے کے 15 روز قبل ٹانگ میں فریکچر ہوا، ابھی دوا چل رہی ہے۔۔۔۔۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button