اخبارسب کے لیے سب کچھ
طوفانی بارشوں کے باعث نائی گج ڈیم متاثر، ضلع دادو کے 12 دیہات کو سیلاب کا سامنا
اگست 8, 2020 |
2:58 شام

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ طوفانی برسات سے نائی گج ڈیم میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کو روکنے کے لیے بنایا گیا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث ضلع دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان ، آرمی انجینئر سمیت موٹر بوٹ اور آرمی میڈیکل ٹیمیں دادو کے دیہات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی امداد اکے لئے پہنچ گئی ہیں۔ پاک فوج کے انجینئر موٹربوٹس کےذریعےریسکیو کے لئے پہنچے ہیں اور آرمی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کررہی ہیں ۔