fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

افغانستان میں لویہ جرگہ نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی

اگست 9, 2020 | 11:30 صبح

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان کے لویہ جرگہ نے طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی کی اجازت دے دی۔  تین روزہ ’لویہ جرگہ‘ کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

جرگہ رکن عطا طیب نے اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے آغاز،خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگہ نے 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان نے امن مذاکرات کی شروعات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ک ررکھا تھا۔ رہا کیے جانے والےطالبان قیدیوں پرسنگین نوعیت کےجرائم کےالزامات تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button