Tickerایتھلیٹ کارنر

سابق ہاکی کوچ اوراولمپئن انتقال کرگئے

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے۔ معروف کھلاڑی کے انتقال کی تصدیق ان کے خاندان کی جانب سے کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہاکی کے سابق کوچ نوید عالم بلڈ کینسرکے عارضہ میں مبتلا تھے اور کچھ روزسے شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔

کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کےبعد نوید عالم کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے نوید عالم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی فیملی سے تعزیت کرتا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اولمپیئن رشید الحسن نے کہا کہ نوید عالم کے انتقال سے ہاکی کو بڑا نقصان ہوا، نوید عالم جیسے ہاکی کے کھلاڑی بہت کم ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپیئن اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ ہاکی اولمپیئن نوید عالم نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا تھا جہاں اُن میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی۔نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لے لی تھی، ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت فیض منگی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے، سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button