Tickerدلچسپ و عجیب

دولہا عین شادی کے وقت دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، لیکن وجہ کیا بنی؟

پانی پت (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک دولہا عین شادی کے وقت اس وقت فرار ہوگیا جب پولیس نے بارات پر چھاپہ مارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پانی پت کی دیش راج کالونی کے ایک شخص نے اپنی 17 سالہ بیٹی کی شادی 25 برس کے اکاؤنٹنٹ سے طے کی تھی۔ جب ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کیلئے پھیرے ہو رہے تھے تو کسی نے نابالغ لڑکی کی شادی کے حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شادی رکوادی۔ پولیس کو دیکھ کر دولہا اتنا خوفزہ ہوا کہ وہ دلہن کو سٹیج پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس باراتیوں اور دلہن سمیت دلہن والوں کو تھانے لے گئی۔ اہل خانہ نے لاکھ کوشش کی لیکن دولہا کو ڈھونڈا نہیں جاسکا۔ جس کے بعد دلہن والوں نے منت سماجت اور خوشامد کے ذریعے دولہا کو تھانے بلایا۔ دولہا نے پولیس کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ اسے دلہن کے نابالغ ہونے کا پتہ نہیں تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button