fbpx
اخبارلائم لائٹ

آمنہ شیخ نے نئے ہمسفر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

اگست 9, 2020 | 12:13 شام

پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ  کے حوالے سے گزشتہ روز سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے۔

مداحوں کی جانب سے  آمنہ شیخ کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

آمنہ کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں تین ہاتھوں کے اوپر 2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں، تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم  ہوتا ہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی انگوٹھی ہے۔

آمنہ شیخ نے اس تصویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے آیا ہے۔

آمنہ نے اب بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں آمنہ شیخ اپنی بیٹی اور شوہر ساتھ سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا باقائدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

البتہ ساتھی فنکار بھی اداکارہ کو نئی زندگی کی شروع کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے لفظ ’فیملی‘ کی وضاحت کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ فیملی ایک نعمت ہے۔

آمنہ نے فیملی کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جو ساتھ خواب دیکھتا ہے، کھیلتا ہے، ہنستا ہے اور غم و خوشی میں شریک رہتا ہے۔

’وہ تمھارے لیے لباس ہیں اور تم اُن کے لیے لباس ہو‘

ادکارہ نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 187 بھی شیئر کی۔

یاد رہے آمنہ شیخ کی ان کے پہلے شوہر محب مرزا سے  2005 میں شادی ہوئی تھی،  شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں ان یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، گذشتہ برس ان درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں بھی میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں، تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button