fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بیروت دھماکے، لبنان کی وزیر اطلاعات نے مستعفی

اگست 9, 2020 | 12:19 شام

گزشتہ دنوں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبد الصمد نےاستعفیٰ دے دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے استعفی میں قوم سے معافی مانگتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب بیروت دھماکے کے بعد لبنان کیلئے دنیا بھر سے امداد کا سلسلہ جاری ہے، جرمنی نے لبنان کو فوری طور پر10ملین یورو کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے8 لاکھ لیٹرز فیول سے بھرے 22 ٹینکر لبنان بھیج دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکوں کے متعلق لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے 2750 ٹن امونیئم نائٹریٹ کو غیر محفوظ انداز میں رکھنے کی وجہ سے ہوئے تھے۔

دھماکوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button