Tickerلائم لائٹ

مولانا طارق جمیل نے پمز میں زیر علاج بچے کی کونسی خواہش پوری کر دی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے زخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سفر کیا۔انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں کو عالم دین کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملتے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خاص طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتہ لگانے کی درخواست کی گئی تھی، بچے کا پتہ معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے، بچے کا آپریشن آج کیا جائے گا۔دریں اثنا عالم دین کی جانب سے عقیدت مندوں سے بچے کے لیے دعائوں کی درخواست کی گئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button