fbpx
آج کا ایشواخبار

بلاول بھٹو کو میٹرو بس مفت سفر کی سہولت

اگست 9, 2020 | 12:38 شام

وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیر کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں سفر کے لیے بلاول بھٹو کو سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد وزیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بی آرٹی پر تنقید کررہے ہیں اس لیے ان کا سفری کارڈ بنوایا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو آئیں انہیں بی آرٹی کی سیر کرائیں گے اور مہمان نوازی بھی کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو میں کہا شاہ محمد وزیر نے کہا کہ کہ بلاول بھٹو کو دکھائیں گے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے بی آر ٹی بنائی ہے، اُمید ہے سندھ حکومت بھی گرین بس کا ایک کارڈ مجھے بھی بھیجےگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے کہا کہ بی آرٹی جون 2021 میں مکمل ہونا تھی ہم نے سال پہلے بنالی ہے جبکہ اپوزیشن سے بی آرٹی منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی تیار ہے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جیسے ہی سگنل دیں گے افتتاح کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button