Tickerسدا بہار

عید پر بارش ہو گی یانہیں۔۔ بادل کون کون سے شہر میں برسیں گے، محکمہ موسمیات خبردار کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) اس مرتبہ عید پربادل خوب برسیں گے، عید الاضحیٰ سے قبل عوام کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈیخوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے شہریوں کو عید الاضحیٰ کے حوالے سے ٹھنڈے موسم کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات نےبتایا ہے کہ عید کے تینوں روز بارش ہونے کا امکان ہے۔ قوی امکان ہے کہ 21 اور 22 جولائی کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون سیزن کے تحت اچھی بارشیں ہوں گی۔ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل تقریباً ختم ہو چکا، 2روز کے بعد بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو گا جو اگست کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 10 جولائی کو محکمہ موسمیات کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا تھا۔مزکری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمیں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا جب کہ بعض علاقوں میں ابرآلود رہا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button