Tickerگلوبل ویلیج

سیلاب نے تباہی مچا دی ، 60 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات

برلن ( ویب ڈیسک )جرمنی میں سیلاب نے ملک کے مغربی حصوں میں تباہی مچا دی ، اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں لا پتہ ہیں ۔جرمنی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مغربی حصے میں تباہی مچ گئی ، گھر اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ متعدد علاقے زیر آب آگئے ، بارشوں اور سیلاب سے بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، متعدد علاقوں میں ٹرین سروس معطل ہو گئی ۔طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہرات تباہ ہو گئیں، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، مکانات مسمار ہو گئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔سیلابی صورتحال کے باعث ڈسلڈوف اور ہاگن شہروں میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ، ان علاقوں میں 300 اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button