Tickerایتھلیٹ کارنر

انجری کے بعد فاسٹ باؤلرکے لیے ایک اور بری خبر آگئی

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)پولیس نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔حسن علی کے بھائی خرم شہزاد لڑائی جھگڑے اور دیگر دفعات کے تحت درج ہونے والے مقدمہ میں گزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے۔تاہم آج پولیس نے ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم خرم شہزاد کو سول جج رانا آصف مصطفی کی عدالت میں پیش کر کے پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، ملزم خرم شہزاد تھانہ لدھے والا وڑائچ پولیس کو مقدمہ نمبر 719/20 میں مطلوب تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button