
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شجری کاری مہم کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جا رہے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو 5 سال میں ایک ارب درخت لگانے کا ہدف ملا ہے، ہم ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف پورا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ملازمین آج پودے لگائیں گے جبکہ پودے لگانے کے مشن میں ٹائیگر فورس ہماے ساتھ شامل ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان ترقی کرے گا۔