Tickerسب کے لیے سب کچھ

افغان سفیر کی بیٹی جب اغواءہوئیں تو ۔۔۔۔؟ صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی 26 سالہ صاحبزادی ” سلسلہ علی خیل ‘ کو بلیو ایریا سے اغواءکیئے جانے اور پانچ گھنٹے کے بعد زخمی حالت میں تہذیب بیکری کے پاس سے ملنے کی خبر سامنے آئی تاہم اب ایک اور سینئر صحافی ’ مبشر زیدی ‘ نے مزید پریشان کن تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” افغان سفیر کی صاحبزادی کو اسلا م آباد بلیو ایریا سے اغواءکیا گیا جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کیلئے گئیں تھیں ، پانچ گھنٹے کے بعد انہیں جب واپس چھوڑا گیا تو سلسلہ علی خیل کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے ، ان کے دوپٹے کے ساتھ ایک ٹیشو پیپر اور پچاس روپے کا نوٹ بندھا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ” اگلی باری تمہاری ہے “ ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button