fbpx
اخبارلائم لائٹ

پنجاب: سنیما اور تھیٹر کھولنے سے متعلق SOPs جاری

اگست 9, 2020 | 1:10 شام

پنجاب بھر میں سنیما ہال اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب محمد عثمان نے سنیما ہال اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کے سینما اور تھیٹر میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق تھیٹر یا سینما ہال میں 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

اِن ڈور بند ہالز کی بجائے کھلے اوپن ایئر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے، خود براہِ راست ٹکٹ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خریدیں۔

کسی بھی تقریب کا وقت 3 گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے، ہر شو کے بعد سینما یا تھیٹر کو ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہو گا۔

سیکریٹری ہیلتھ محمد عثمان کا جاری کی گئی ہدایت میں مزید کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹرز 40 سے 60 منٹ دورانیے کے شوز آفر کریں گے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ شو کے آغاز پر کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق آگہی اشتہار چلایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button