Tickerسوشل میڈیا

کنگ خان کو کس اداکار کی نئی فلم بے حد پسند آ گئی،نام جان کر سب حیران

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان کو فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘بے حد پسند آئی ہے۔ شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے سکرین رائٹر جاوید اختر کے بیٹے اداکار فرحان اختر کو اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈھیر ساری مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر کی فلم ‘طوفان 16 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ‘ایمیزون پرائم
ویڈیو پر ریلیزکی گئی ہے۔اس فلم میں فرحان اختر ، مرنال ٹھاکر اور پریش راول اہم کرداروں میں ہیں۔فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔شاہ رخ نے فلم طوفان اور فرحان اختر کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے فرحان کی فلم ‘طوفان کا ریویو کرتے ہوئے لکھا ہے ۔میرے دوست فرحان اختر اور راکیش اوم پرکاش مہرہ کو ان کی نئی فلم ‘طوفان کے لئے بہت بہت مبارکباد۔کچھ دن قبل مجھے یہ فلم دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔یہ فلم انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔فلم کے بارے میں میرا تجزیہ یہی ہے کہ ہم سبھی کو ‘طوفان جیسی فلم بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اورایسی فلمیں زیادہ سے زیادہ بننی چاہیئں

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button