Tickerنیا دن نئی امید

قرنطینہ سنٹر میں فائرنگ سےسب انسپکٹر اور حوالدارجاں بحق

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں قرنطینہ سنٹر پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر اور حوالدار سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے دوران پور قرنطینہ سنٹر پر تعینات ایک اہلکار نے اندھادھند فائرنگ کرکے سب انسپکٹر گل رحمن اور حوالدار عمران کو قتل کردیا ۔واقعہ کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button