fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

آئی آئی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

اگست 9, 2020 | 1:25 شام

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بیٹنگ میں بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ پہلے اور کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، اوپنر شان مسعود رینکنگ میں 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ محمدعباس ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، آل راؤنڈرز میں کرس ووکس ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بیٹسمینوں میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، اسٹیوا اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور مارنس لبوشین کی تیسری پوزیشن بھی برقرار ہے۔

اوپنر شان مسعود پلیئرز رینکنگ میں 19 ویں نمبر پر آ گئے، بولرز میں پیٹ کمنز کا پہلا، نیل ویگنر کا دوسرا جبکہ اسٹیورٹ براڈ کا تیسرا نمبر برقرار ہے، محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور محمد عباس یکساں پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر موجود ہیں۔

یاسر شاہ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی 33 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آل راؤنڈرز میں بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، کرس ووکس ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ آل راونڈرز کیٹیگری میں 19 ویں نمبر آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button