Tickerسدا بہار

طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔۔بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کے دوران 21 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی وزیروزیراعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں۔ بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔شہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس نے شہری زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ بارش کے باعث نشیی علاقے زیرآب آ گئے اور لوگوں نے محفوظ مقام پر پناہ لی۔ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button