Tickerآج کا ایشو

فردوس عاشق اعوان کا اہم فیصلہ، بڑی وجہ بھی بتا دی

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، معاون خصوصی نے یہ فیصلہ سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کے پیش نظرکیا ہے۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے کے فیصلے کے حوالے سے پارٹی کو بھی آن بورڈ لیا ہے اورپارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخابات کی مہم کے لئے استعفیٰ د ے دیتی ہوں،استعفے کے بعد انتخابی مہم میں کھل کر حصہ لے سکوں گی۔معاون خصوصی کی جانب سے مستعفی ہونے کے لئے وکلا سے مشاورت بھی شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button