Tickerنیا دن نئی امید

ملک کی اہم شخصیت کے موبائل فون کو ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کے موبائل فون کو ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ، یہ فون ماضی میں عمران خان نے ایک بار استعمال کیا تھا لیکن اب اس پر وزیراعظم کا ردعمل معلوم نہیں ہوسکا۔واشنگٹن پوسٹ اور دس ممالک کے 16میڈیا شراکت داروں کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے مطابق بھارت میں کم از کم سات افراد پر مشتمل گروہ کا انکشاف ہوا ہے جوصحافیوں اور دیگر افراد کے ٹیلی فونز کو ہیک کر رہا ہے جبکہ یہ سہولت یا آلات صرف اور صرف حکومتوں کے پاس دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے موجود ہوتے ہیں ، اس گروپ کی فہرست میں ایک ہزار سے زیادہ فون نمبرز موجود تھے جن کی نگرانی کرنا مقصود تھا ، یہ نمبرز صحافیوں ، سیاستدانوں ، بڑے تاجروں سمیت دیگر افراد کے تھے ، اس میں ایک نمبر ماضی میں پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم نے بھی ایک بار استعمال کیا تھا مگر اس وقت عمران خان وزیر اعظم نہیں تھے ۔اس سلسلے میں وزیراعظم کا موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن تبصرے کی درخواست پر ان کا کوئی جواب نہیں آیا۔ اخبار کہتا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان نمبروں میں سے کتنے کی جاسوسی کی کوشش کامیاب رہی ، ہندوستان میں 22سمارٹ فونز کا فرانزک کیا گیا جس میں 10کو پیگاسس کے ساتھ نشانہ بنانے کی تصدیق ہوئی ۔ ٹیلیفونز کے فرانزک تجزیہ کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستان میں شہریوں کی آزادی پر قدغن لگایا جا رہا ہے جو تشویشناک ہے ۔ اسرائیلی فرم این ایس او کی جانب سے سینکڑوں ہندوستانی فون نمبرز کی نگرانی کی جا رہی تھی ۔ اس فہرست میں بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی ، اشوک لویسا اور ملینڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے مقامی سربراہ ایم ہری مینون شامل ہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button