
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڈا میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے سے9 کورونا مریض ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجے واڈا کے ہوٹل سوارنا پیلس کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ بنایا گیا تھا۔ ہوٹل میں آگ لگنےکے وقت تیس مریض زیرِ علاج تھے۔
آگ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس نے پہلے پہلی منزل، پھر دوسرے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
آندھرا پردیش حکومت نے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔