Tickerنیا دن نئی امید

چوروں کا راج برقرار، پولیس خواب خرگوش میں مبتلا

بہاولنگر (ویب ڈیسک) ضلع بھر میں ڈاکو راج برقرار، ضلع پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف پولیس بہاولنگر بھر میں ڈاکو راج نافذہے آئے روز ہونے والی چوری و ڈکیتی کی سنگین وارداتؤں کی بدولت عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔گزشتہ دنوں تھانہ سٹی بھی ڈویژن میں بااثر افراد کے کہنے پر پولیس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیتے ہوئے غریب محنت کش اختر اور اس کے کزن پر فیک ایف آئی آر
کا اندراج کروادیا اختر نے بتایا کہ انہوں نےاپنی زمین کی قبضہ مافیا کے خلاف درخواست گزاری تھی جس پر پولیس نے مدعی کی بجائے مجھے اور میرے کزن پر ایف آئی آر درج کروادی انہوں نے بتایا کہ پولیس ہمیں سستی زمین فروخت کے لیے دبائوڈال رہی ہیں گزشتہ دنوں آٹھ مسلح افراد نے تھانہ صدر کے علاقہ چک ڈھاں کے رہائشی محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 18سالہ یتیم بچی کو اس کے بھائی کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود تین عدد بھینسیں۔طلاء زیورات سمیت گھر کا تمام سامان ڈالے میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے تھے۔تقریبا ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈکیتی کے دوران ہونے والے نقصان کا ازالہ نہ ہو سکا ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر شہر کے عوامی سماجی اور صحافتی انجمن تاجران کے نمائندوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button