Tickerآج کا ایشو

طلبا کی سب سے بڑی پریشانی ختم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےبڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم نے طالب علموں کی بڑی پریشانی دور کردی، شفقت محمود کہتے ہیں کہ طلبہ داخلے کی فکر چھوڑ کر صرف امتحانات پرتوجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان بغیررزلٹ کے دیا جاسکتا ہے ، یونیورسٹیوں کو حکومت نے درخواست کی ہے کہ جو طلبہ امتحان میں اچھا پرفارم کرتے ہیں ان کو پرویژنل ایڈمیشن دے دیں ، لہٰذا اس وقت طلبہ کالج اور یونیورسٹی میں داخلے کی فکر چھوڑدیں، یہ معاملات بھی طے ہوجائیں گے ، ابھی طلبہ صرف امتحانات پر توجہ مرکوز رکھیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ پچھلے سال تو طلبہ کو پرانے نتیجے پر پاس کر دیا تاہم اس بار کس بنیاد پر بچوں کو پاس کیا جائے؟ 2 سال سے کوئی امتحانات نہیں ہوئے اور اس بار طلبہ کی اکثریت خود امتحان دینا چاہتی ہے ، ہم نے کرونا کی وجہ سے تعلیمی نصاب 40 فیصد کم کردیا اور اختیاری مضامین میں بھی خصوصی رعایت دی۔اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کیے جائیں؟ جن طلبا کی تیاری ہے امتحانات ملتوی کرکے انہیں سزا کیوں دی جائے؟ جو طالب علم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان مین شرکت کرسکتے ہیں کیوں کہ تمام ہی بورڈز کے سپلیمنٹری امتحانات 2 سے 3 ماہ بعد ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کے امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، کل سے ملک بھر میں 12 ویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں ، خواجہ سعد اور احسن اقبال کو پتہ ہونا چاہیے کہ امتحانات ہی طلبہ کی قابلیت جانچنے کا پیمانہ ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر ہی ملک بھر میں امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات دے سکتے ہیں، 30 تعلیمی بورڈز میں سے صرف فیڈرل بورڈ ہی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، طلبہ نے 12ویں جماعت کے بعد یونیورسٹیوں اور پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا ہوتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button